حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یومِ ولادت باسعادت کے موقع پر مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ حضرت حضرت علی کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم کریم کی سیرت چودہ سو برس سے آج تک اسی طرح بیان کی جاتی ہے اور پوری دنیا کے لوگ اس پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں جائیں تو وہاں بھوکے غریب بے گھر افراد کی بڑی تعداد ہے لیکن حضرت علی کے چار سالہ دور خلافت میں نہ کوئی بھوکا سویا نہ ہی کوئی بےگھر تھا نہ ہی کوئی غریب رہا بلکہ امن و خوشحالی ترقی پورے دور خلافت میں رہی۔
انہوں نے بتایا کہ حضرت علی کا دور خلافت بھارت کے چار گنا سے زائد رقبے پر محیط تھا۔ حضرت علی نے عوام سے کہا تھا کہ اب آپ لوگ تصدیق کیجیے کہ چار سال پہلے جو میرا گھر تھا اس میں کوئی تبدیلی آئی، میرے کپڑے میں تبدیلی آئی، میرے کھانے پینے اور اوڑھنے سمیت روزمرہ زندگی میں کوئی تبدیلی آئی؟ عوام نے کہا کہ وہی ہے جو چار سال پہلے تھا۔ اس واقعہ موجودہ سیاست دانوں کو سبق لینا چاہیے اور ان کی اتباع کرنا چاہیے کہ حضرت علی کی سیاسی زندگی کس طرح سے عوام کے لیے وقف تھی اور عوام خوشحال تھی۔