اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pratapgarh Rape Case پرتاپ گڑھ میں نابالغ کی جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا - پرتاپ گڑھ جنسی زیادتی کیس

پرتاپ گڑھ میں ایڈیشنل سیشن جج پاکسو ایکٹ پنکج کمار سریواستو نے لال گنج علاقے کے سرائے سنسار گاؤں کے رہنے والے راجکمار عرف فٹانی موریہ کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ جو ایک 11 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم پایا گیا تھا۔ life imprisonment to the guilty of Rape a minor

پرتاپ گڑھ میں نابالغ کی جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا
پرتاپ گڑھ میں نابالغ کی جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

By

Published : Aug 26, 2022, 7:21 AM IST

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج (پاکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے گیارہ سالہ نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمہ کی بیس روز کے اندر سماعت کرتے ہوئے جمعرات کو خاطی ثابت ملزم کو بامشقت عمرقید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر استغاثہ حولدار سنگھ کے بموجب مدعی مقدمہ نے تھانہ سٹی کوتوالی میں دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ وہ کمرہ لے کر ضلع ہیڈکواٹر پر اہلیہ و بیٹی و بیٹے کے ساتھ رہتا ہے۔ وقوعہ 03/ جون 2022 بوقت دو بجے کا ہے اس کی نابالغ بیٹی 11 سال بیٹے 8 سال کے ساتھ گھر میں تنہا تھی، وہ کچہری گیا تھا اور اس کی اہلیہ کسی کام سے گھر سے باہر تھی تبھی راج کمار فٹانی ساکن سرائے سنسارہ تھانہ کوتوالی لال گنج آیا ،جو اس کے یہاں پہلے سے آتا جاتا تھا۔ life imprisonment to the guilty of Rape a minor in Pratapgarh

راج کمار فٹانی نے بیٹی سے اس کے و اہلیہ کے متعلقہ دریافت کیا ،جب اس کو معلوم ہو گیا کہ گھر میں کوئی نہیں ہے تو اس کے 8 سالہ بیٹے کو بہلا پھسلا کر باورچی خانہ میں بند کر دیا اور جبرا اس کی بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی ۔پولیس نے سکایت کی بنیاد پر راج کمار فٹانی کے خلاف کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: Man Sentenced to Life Imprisonment: اجمیر میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ، مجرم کو عمر قید کی سزا

عدالت نے بیس روز میں مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے کے سبب ملزم راج کمار فٹانی کو بامشقت عمر قید (تا حیات ) اور 31ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ،اور جرمانہ کی رقم متاثرہ کو دینے کا حکم دیا ۔استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی دیویش چندر ترپاٹھی نے کی ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details