اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gang Rape Case in Pratapgarh اجتماعی جنسی زیادتی کے چار ملزمان کو عمر قید کی سزا - پرتاپ گڑھ جنسی زیادتی کیس میں عمر قید

پرتاپ گڑھ ضلع میں ایک عدالت نے اجتماعی جنسی زیادتی کے چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ساتھ ہی پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ Life imprisonment in Pratapgarh gang rape case

پرتاپ گڑھ میں اجتماعی جنسی زیادتی کے چار ملزمان کو عمر قید و جرمانہ
پرتاپ گڑھ میں اجتماعی جنسی زیادتی کے چار ملزمان کو عمر قید و جرمانہ

By

Published : Mar 14, 2023, 11:25 AM IST

پرتاپ گڑھ:اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج (پاکسو ایکٹ ) پنکج کمار شری واستوا کی عدالت نے پولیس کے فرد جرم داخل کرنے کے بعد اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمہ کی ساڑھے تین ماہ میں سماعت کرتے ہوئے چار ملزمان کو عمرقید (تاحیات ) و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ایک شخص نے تھانہ دیلہو پور میں تحریر دے کر الزام عائد کیا کہ اس کی نابالغ بیٹی 23/ستمبر 2022 کی دوپہر دوا کے لئے راماپور بازار گئی تھی واپس نہیں آئی تو وہ تھانہ دیلہوپور حلقے کے پریاگ راج اجودھیا ہائیوے واقع گنجہڑہ جنگل کے نزدیک بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔

علاج کے لئے میڈیکل کالج لایا گیا وہیں ہوش آنے پر پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ وہ اپنے گھر سے دوا لانے جارہی تھی کہ وشواناتھ گنج بازار کے نزدیک راستہ میں شیوم سروج اور اس کے تین ساتھیوں رفیق، توفیق عرف تفشیر و منّو نے اس کی سائکل روک لی۔ متاثرہ نے بتایا کہ 'انہوں نے اغوا کر گنجہڑہ جنگل لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی اور کہا کہ کسی سے ذکر کیا تو ویڈیو وائرل کر دیں گے۔ اس کی پائل و چار سو روپے بھی لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Girl Gangrape Case مدراس ہائی کورٹ نے گینگ ریپ کے چار قصورواروں کی عمرقید کی سزا برقرار رکھی

پولیس نے تحریر کی بنیاد پر چاروں ملزمان کے خلاف 363/34,366/34,392/34, ڈی 376،412,109 اور 5/6جی پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کر فرد جرم عدالت میں داخل کیا ۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے وکلاء کے استدلال سننے کے بعد شواہد کی بنیاد پر خاطی ثابت ہونے پر شیوم سروج ،منّو ،رفیق و توفیق عرف تفشیر کو بامشقت عمر قید و پچاس - پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی اور جرمانہ کی رقم متاثرہ دوشیزہ کو دینے کا حکم دیا۔ استغاثہ کی جانب سے پیروی اے ڈی جی سی دیویش چندر ترپاٹھی و دیویندر ترپاٹھی نے کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details