مسٹر سنگھ یہاں کانگریس امیدوار مکند بھاسکر منی کے حمایت میں نکڑ سبھا سے خطاب کرنے کے بعد یو این آئی سے کہا کہ بی جے پی نے اپنے میعاد کار میں غریبوں کو مزید غریب بنا دیا ہے۔ بی جے پی کے لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نوجوانوں کو تیقن دیا تھا کہ ان کو روزگار دستیاب کرائے جائیں گے۔ لیکن وہ روزگار تو نہیں دے سکے بلکہ کروڑوں لوگوں کا روزگار ضرور چھین لیا۔
جھوٹ، بدعنوانی و غرور بی جے پی کے خصائص: کانگریس - بہار اسمبلی انتخابات
اترپردیش کے ضلع دیوریا میں کانگریس کے ترجمان اکھلیش پرتاپ سنگھ نے منگل کو الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ جھوٹ بولتے ہیں ۔جھوٹ،بدعنوانی اور غرور ان خصائص میں شامل ہے۔
کانگریس
مسٹر سنگھ نے کہا کہ کانگریس عوامی کام کرتی ہے۔ بی جے پی حکومت صرف یقین دہانیوں پر ٹکی ہوئی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اترپردیش اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس پانچ سیٹوں پر جیت درج کرے گی۔ ساتھ ہی بہار اسمبلی انتخابات میں ہم اتحاد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اترپردیش میں جنگل راج قائم ہوتا جارہا ہے۔ گذشتہ سال ملک کی سب سے بڑی عدالت نے خود کہا تھا کہ اترپردیش میں جنگل راج قائم ہے اور جرائم رونما ہو رہے ہیں۔