اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کووڈ-19 کے باعث ایل آئی سی کی مزید تشہیر کی ضرورت - مینیجر آنند شرما نے اپنے ملازمین سے

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایل آئی سی کے 65 برس مکمل ہونے پر ملازمین نے جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔

lic employees celebrate 65th anniversary today
بارہ بنکی: کووڈ-19 کے باعث ایل آئی سی کی مزید تشہیر کی ضرورت

By

Published : Sep 1, 2021, 4:07 PM IST

ایل آئی سی کے 65 برس مکمل ہونے پر ایل آئی سی کےملازمین نے جشن منایا۔ مزید ملک میں فیض آباد ڈیویژن کے اوّل آنے کا جشن بھی منایا گیا۔ ساتھ ہی بیمہ ہفتے کا افتتاح بھی کیا گیا۔ بیمہ ہفتے میں ایل آئی سی مختلف پروگرامز کرے گا۔ اس موقع پر ایل آئی سی بارہ بنکی کے منیجر آنند شرما نے اپنے ملازمین سے کووڈ-19 کے باعث ایل آئی سی کی مزید تشہیر کرنے کی اپیل کی۔

ویڈیو
واضح ہو کہ 1 ستمبر 1956 کو ایل آئی سی کا قیام ہوا تھا۔ 65 برس مکمل ہونے پر ضلع ہیڈ کوارٹر پر جشن منایا گیا۔ سب سے پہلے ایل آئی سی ملازمین نے ادارے کا نغمہ گایا۔ اس کے بعد صارفین کی ہر قسم سے مدد کا حلف لیا۔ فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر 1 لاکھ 23 ہزار بیمہ کرکے ملک بھر میں فیض آباد ڈیویژن کے اول ہونے کا بھی جشن منایا۔ ایل آئی سی کے منیجر آنند شرما نے بتایا کہ بارہ بنکی بیمہ پالیسی کرنے کے معاملے میں ڈیویژن میں اوّل مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ ایپ پر آن لائن پالیسی کرانے کے معاملے میں بھی بارہ بنکی ڈیویژن میں اوّل ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ ایل آئی سی کے 65 برس مکمل ہونے پر بیمہ ہفتے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس میں مختلف پروگرامز ساتوں دن کیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وبا کے اس دور میں بیمہ ضرور کرائیں۔ انہوں نے بتایا کہ امسال کووڈ-19 سے انتقال ہوئے 50 افراد کے اہل خانہ کو بیمے کی رقم ادا کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے تمام ملازمین سے کووڈ-19 کے باعث ایل آئی سی کی مزید تشہیر کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details