اتر پردیش ریاستی کانگریس مجلس عاملہ کے رکن سنجے تیواری کی قیادت میں کارکنان نے نہرو گاندھی کنبہ کے آبائی گھر 'آنند بھون' کے باہر گیٹ پر ریاستی حکو مت کی مخالف میں دھرنا دیا۔
کارکنان ہاتھوں میں حکومت مخالف نعروں کے بینر تھے جس پر 'کانگریس کی بس، یوگی سرکار بے بس، پرینکا کا اپمان، نہیں سہے گا ہندوستان' جیسے نعرے درج تھے۔
سنجے تیواری نے کہا کہ 'صدر جمہوریہ کو خون سے لکھے گئے خط میں بی جے پی کو نفرت کی سیاست کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی نفرت کے جذبے سے سیاست کررہی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی پر کرناٹک حکومت نے فرضی مقدمہ درج کیا جبکہ اترپردیش ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو کو بھی بسوں کی صحیح دستاویز نہ دینے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔
سنجے تیواری نے صدر جمہوریہ سے اپیل کی ہے کہ سونیا گاندھی صرف رکن پارلیمان نہیں ہے بلکہ اپوزیشن پارٹی کانگریس کی صدر بھی ہیں۔ ان کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کر کے خاطی افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اجے کمار للو کو بغیر شرط کے رہا کیا جائے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ مہاجر مزدوروں کے لیے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی جانب سے دستیاب کرائی گئی بسوں کو چلانے کی اجازت یوگی حکومت کی جانب سے نہیں دی گئی۔