میرٹھ:اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایک بار پھر تیندوے کے نظر آنے سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ دو دن پہلے میرٹھ میں کینٹ کے علاقے میں نظر آنے والے تیندوے کو محکمہ جنگلات کی ٹیم ابھی تک نہیں پکڑ سکی ہے ۔ جس کی وجہ سے اب میرٹھ کینٹ بورڈ کی جانب سے منادی اور ڈھول بجا کر علاقے کے لوگوں سے شام کو گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل بھی کی جا رہی ہے. تاکہ کسی خدشات سے عوام کو بچایا جا سکے. Leopard Located In Residential Areas In Meerut Forest department Issue Alert
ذرائع کے مطابق میرٹھ چھاؤنی علاقے میں گاندھی باغ کے گیٹ نمبر تین کے پاس پیر کی رات 9 بجے ایک تیندوا کے دیکھے جانے سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔مقامی باشندوں نے محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی۔
محکمہ جنگلات اور پولیس کے سرچ آپریشن کے باوجود تیندوے کو نہیں پکڑا جا سکا۔ صدر بازار پولیس اور کینٹ بورڈ نے میرٹھ میں رجبن بازار اور اطراف کے علاقوں میں دکانیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی۔