علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سرسید اکیڈمی کی جانب سے ہر سال سر سید میموریل لیکچر کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ملک کے معزز دانشوروں کو لیکچر کے لئے بلایا جاتا ہے۔ اس سے قبل میں سرسید میموریل لیکچر کے لئے شیام بینیگل، سدھار شنکر رائے کے علاوہ دیگر متعدد دانشوروں کو لیکچر کے لئے بلایا جاچکا ہے۔ Sir Syed Memorial Lecture 2022
Sir Syed Memorial Lecture 2022: سر سید میموریل میں 16 جولائی کو لیکچر کا انعقاد - Lecture organized at Sir Syed Memorial on 16th July
سر سید اکیڈمی کی جانب سے سر سید میموریل لیکچر 16 جولائی 2022 کو علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں انعقاد کیا جائے گا۔ Sir Syed Memorial Lecture 2022
ڈاکٹر محمد شاہد، ڈائریکٹر سید اکیڈمی نے سید اکبرالدین کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اپنے ممتاز کیرئیر میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے شاندار کیریئر میں ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ڈیپوٹیشن پر کام کرنا (2007 سے 2011) وزارت خارجہ کے سیکریٹری کے دفتر کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دینا (2004 سے 2005) وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان (2012 سے 2015) اور وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری وغیرہ شامل ہیں۔ Sir Syed Memorial Lecture 2022
اس لیے ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سر سید میموریل لیکچر میں شرکت کرکے سید اکبرالدین صاحب کی لیکچر سے استفادہ کریں۔