کورونا وبا کی دوسری لہر نے جہاں ایک بار پھر انسانی زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا اور کروڑوں لوگ بے روزگار ہوئے وہیں، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر کی طرف سے حال ہی میں منعقدہ بھرتی مہم میں اے ایم یو کے 53 طلبہ کو مختلف کمپنیوں نے ملازمت کے لیے منتخب کیا ہے جو یقینا منتخب ہونے والے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر ہے۔
اے ایم یو ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے بتایا "وبا، لاک ڈاؤن اور نوکریوں میں خراب حالات کے باوجود اے ایم یو کا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر یونیورسٹی طلبہ کو معروف کمپنیوں میں ملازمت اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ باقاعدگی سے آن لائن پلیسمنٹ ڈررئیوز کا انعقاد کرتا رہا ہے اور طلبہ کو انٹرن شپ میں بھی مدد فراہم کرتا ہے"۔