اردو

urdu

ETV Bharat / state

Udaipur Murder Case: ادے پور معاملہ پر میرٹھ کی سماجی تنظیموں کا ردعمل

ادے میں پیش آئے قتل کے واقعہ پر آج میرٹھ میں بھی نماز جمعہ کے بعد مختلف ملی اور سماجی تنظیموں کے اراکین نے اس معاملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی،نماز جمعہ کے بعد علماء کرام نے ادے پور قتل معاملے پر کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس کے علاوہ تنظیموں کے ذمہ داران نپر شرما پر سپریم کورٹ کی تنقید کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف ابھی زندہ ہے سپریم کورٹ کی تنقید کے بعد عوام کا سپریم کورٹ کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہے ۔ The Reaction of the Leaders of Social Organizations After the Friday Prayers

میرٹھ
میرٹھ

By

Published : Jul 2, 2022, 10:31 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں پُر امن ماحول میں نماز جمعہ ادا کی گئی، شاہی جامع مسجد میں بعد نماز جمعہ کے بعد شہر قاضی اور دِیگر ملّی تنظیموں کے ذمہ داراوں نے ادے پور میں پیش آئے قتل واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،اور اس معاملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

میرٹھ

The Reaction of the Leaders of Social Organizations After the Friday Prayers

میرٹھ میں نماز جمعہ کو لیکر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام مساجد کے باہر خاص بندوبست کیے گئے تھے، شہر کی دیگر مساجد کے علاوہ شاہی جامع مسجد میں بھی نماز جمعہ پر امن ماحول میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر شہر قاضی اور علمائے کرام نے ادے پور میں پیش آیے قتل کے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرنے والے افراد ملت اسلامیہ کے دشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کے نام پر اس طرح کی وارداتوں کو انجام دینا نامناسب ہے، اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، ساتھ ہی نپر شرما کے بیان پر سپریم کورٹ کی تنقید کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی کو روکنے کے لیے کورٹ سے سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:Udaipur Tailor Killing: ادے پور قتل معاملے پر مسلم دانشوروں کا ردعمل


ادے میں پیش آئے قتل کے واقعہ پر آج میرٹھ میں بھی نماز جمعہ کے بعد مختلف ملی اور سماجی تنظیموں کے اراکین نے اس معاملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی،نماز جمعہ کے بعد علماء کرام نے ادے پور قتل معاملے پر کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس کے علاوہ تنظیموں کے ذمہ داران نپر شرما پر سپریم کورٹ کی تنقید کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف ابھی زندہ ہے سپریم کورٹ کی تنقید کے بعد عوام کا سپریم کورٹ کے تئیں اعتماد میں اضافہ ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details