کسانوں کی حمایت میں صدر جمہوریہ کو بھیجے گئے میمورنڈم میں ذرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کو بدنام کرنے کے علاوہ تحریک کو ختم کرنے کا الزام بھی مرکزی حکومت پر لگایا گیا۔
میرٹھ: کسانوں کی حمایت میں وکلاء کا احتجاج
ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں آل انڈیا لاؤئیر یونین اور میرٹھ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور کسانوں کی حمایت میں صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا۔
Lawyers protest in support of farmers
میرٹھ میں مارچ نکال میں شامل وکلا نے کہا کہ ذرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کے ذریعے 26 جنوری کو ہونے والے تشدد کے معاملے میں مرکزی حکومت نے کسانوں کو بدنام کرنے کا کام کیا ہے۔
اسی ضمن میں مغربی اتر پردیش کے تمام ایڈووکیٹ جہاں ہڑتال پر رہے وہیں میرٹھ میں بھی آل انڈیا لاؤئیر یونین اور میرٹھ بار ایسوسی ایشن کے سینکڑوں ارکان نے مارچ نکالا اور ضلع مجسٹریٹ کو صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم پیش کیا۔