اردو

urdu

ETV Bharat / state

HC Bench Demand: وزیراعظم کے پروگرام میں وکلا کا احتجاج - بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد

وزیراعظم کے پروگرام میں آگرہ کے وکلا نے مغربی یوپی میں الہ آباد ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے حوالے سے احتجاج (Lawyers protest) کیا۔

Lawyers protest: وزیراعظم کے پروگرام میں وکلا کا احتجاج
Lawyers protest: وزیراعظم کے پروگرام میں وکلا کا احتجاج

By

Published : Nov 26, 2021, 2:29 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا کے جیور میں گزشتہ روز وزیر اعظم (PM Modi) نے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس دوران انہوں نے جیسے ہی عوام سے خطاب کرنا شروع کیا تبھی موقع پر موجود کچھ وکلاء بینر پوسٹر لے کر کھڑے ہوگئے اور اپنے مطالبات سے متعلق نعرے بازی (Lawyers protest) کرنے لگے۔

جائے وقوع پر ہنگامہ ہوتے دیکھ کر وزیر اعظم چند لمحوں کے لیے ہکا بکا رہ گئے۔ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے وکلاء کے ہاتھوں سے بینر پوسٹر چھین لیا۔ اس بینر کے ذریعے آگرہ میں الہ آباد ہائی کورٹ کی ایک بینچ (HC Bench) قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

Jewar Airport Inauguration: وزیر اعظم مودی نے جیور ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا

واضح رہے کہ آگرہ کے وکلاء نے گزشتہ دنوں مغربی یوپی میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج (Lawyers protest) کا اعلان کیا تھا۔ جس کے باعث جلسہ گاہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اس کے باوجود بھی وکلاء احتجاج کرنے میں کامیاب رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details