مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہاپوڑ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے وکلاء کے اوپر کیے گئے لاٹھی چارج کے خلاف بار کونسل آف اترپردیش کی کول پر مظفر نگر ضلع کی سول بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی قیادت میں وکلاء نے زبردست مظاہرہ کیا۔
سینکڑوں وکلا نے احتجاج کے دوران نا کہ بندی کردی اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ڈی جی پی اتر پردیش اور چیف سیکرٹری کے پتلے کو نذر آتش کیا۔اس سے آمدورفت جزوی طور پر متاثر رہی۔
ذرائع کے مطابق مظفر نگر کے ہاپوڈ میں گزشتہ 29 اگست کو ہوئے وکلا کے اوپر پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف بار کونسل اف اتر پردیش کی کال وکلا پیر سے تین روزہ ہڑتال پر ہیں۔ ہڑتال کے دوسرے دن مظفر نگر کے وکلا نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔