مظفر نگر میں ہاپوڑ معاملے کو لیکر وکلاء کا احتجاج جاری مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہاپوڈ میں 29 اگست کو ہوئے وکلا کے اوپر پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف بار کونسل اف اتر پردیش اور کیندیریے سنگھرش سمیتی ہائی کورٹ بینچ کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔
قصو روار پولیس اہلکاروں کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کئے جانے پر وکلا میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔دھرنے پر بیٹھے مظفر نگر کے وکلا نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
وکلا کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ہمیں مطالبات کو پوری طرح سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ہم جائز مطالبات کر رہے ہیں۔جن لوگوں نے غلطئی کی ہے ان کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Farmers Protest In Noida کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کو بند کرنے کا دیا انتباہ
انہوں نے کہاکہ دوسروں کو انصاف دینے والے وکلا آج انصاف کے لیے سڑکوں پر بھٹک رہے ہیں۔ہماری آواز دبانے کے لئے ہمارے اوپر ہی مقدمے کیے ہے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس لاٹھی چارج میں ملوس ملزمان کے خلاف جب تک کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی جاتی تب تک ہم ایسے ہی زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے رہیں گے۔وکلا نے مزید کہاکہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب لاٹھی چارج کرنے والے قصوروار پولیس اہلکاروں کو سزا نہیں مل جاتی ۔