ریاست اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں پٹی تحصیل کے احاطے میں 'گاؤں عدالت' کھولے جانے کے خلاف جونیئر بار ایسوسی ایشن کے اراکین نے کچہری احاطے میں احتجاج کیا۔
دھرنے پر بیٹھے احتجاجی وکلا نے کہا کہ وہ پرتاپ گڑھ دفتر پر واقع کچہری کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ پٹی اسمبلی حلقے سے تقریباً دو سو گاؤں نکال کر صدر اسمبلی حلقے میں شامل کیے گئے ہیں۔
ان گاؤں سے پرتا پ گڑھ کچہری کی دوری تین سے 15 کلو میٹر ہے اور پٹی تحصیل کی دوری 20 سے 40 کلومیٹر ہے۔
وکیلوں کا کہنا ہے کہ پٹی تحصیل میں 'گاؤں عدالت' بنا دینے سے ان گاؤں کے قانونی چارہ جوئی کرنے والوں کو پریشانی ہوگی۔
پٹی میں 'گاؤں عدالت' کھولے جانے کی مخالفت میں وکیلوں نے گذشتہ 13 دنوں سے غیر معینہ ہڑتال کررہیں اور کام کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کررہے ہیں۔