اردو

urdu

ETV Bharat / state

پریاگ راج: وکیل کا گولی مار کر قتل - غوث نگر باشندہ وکیل محمد ادریس

ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے کریلی علاقے میں ایک وکیل کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔

وکیل کا گولی مار کر قتل

By

Published : Oct 31, 2019, 3:25 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کے غوث نگر باشندہ وکیل محمد ادریس (32) ڈسٹرکٹ کورٹ میں پریکٹس کرتا تھا۔ کچھ نامعلوم افراد نے انہیں گولی مار دی اور فرار ہوگئے۔ نازک حالت میں ادریس کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ وہ مستقل طور سے بارا تھانہ علاقے کے سیہنگا گاؤں کا رہنے والا تھا اور غوث نگر منا مسجد کے نزدیک کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details