اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: وکیل کا گلا کاٹ کر قتل - بارہ بنکی میں وکیل کا گلا ریت کر قتل

ضلع بارہ بنکی کے نارے پوروا گاؤں کے نزدیک ایک وکیل کی لاش ملی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیق کررہی ہے۔

بارہ بنکی: وکیل کا گلا ریت کر قتل
بارہ بنکی: وکیل کا گلا ریت کر قتل

By

Published : Sep 5, 2021, 3:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقے میں ایک وکیل کا گلا ریت کر قتل کردیا گیا جن کی لاش آج نارے پوروا گاؤں کے نزدیک ملی ہے۔

ایس پی جمنا پرساد نے بتایا کہ 'نگر کوتوالی علاقے میں ہائی وے کنارے نعرے پوروا گاؤں کے نزدیک پولٹری فارم کے پیچھے اتوار کو ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ لاش کے پاس سے موبائل فون، ہیلمیٹ اور بائیک بھی ملی پڑی۔'

انہوں نے بتایا کہ 'متوفی کی شناخت کلدیپ راوت کے طور پر کی گئی ہے جو پیشے سے وکیل بتایا گیا ہے۔'

ایس پی جمنا پرساد نے بتایا کہ 'اہل خانہ کے مطابق کل رات تقریباً ساڑھے نو بجے کلدیپ پارلر نہیں پہنچا تو اس کی بیوی نے فون کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔کلدیپ کلائنٹ سے ملنے گیا تھا اور واپس نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ: بھائی کے ہاتھوں بھائی کا بہیمانہ قتل

کلدیپ کے سینیئر وکیل انجنی تیواری کو بھی معاملے کی جانکاری دی گئی سبھی لوگوں نے رات میں کلدیپ کی تلاش شروع کی لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں لگ پایا۔ پولیس معاملے کی تحقیق کررہی ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details