اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: آندولن جیوی سے متعلق بیان پر وکلاء میں ناراضگی

کسانوں کے علاوہ کسان تحریک کی حمایت کرنے والوں اور کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے والوں کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیراعظم نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ سماجی کارکنوں سے متعلق وزیراعظم کے بیان پر میرٹھ کی وکلاء برادری نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

lawyer angry over PM's statement on andolan jeevi in meerut
آندولن جیوی سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر وکلاء میں ناراضگی

By

Published : Feb 10, 2021, 8:28 PM IST

زرعی قوانین کی مخالفت میں جاری کسان تحریک کی حمایت کرنے والوں کو آندولن جیوی اور پرجیوی کہے جانے پر وکلاء برادری نے وزیراعظم کے بیان کی مخالفت کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

میرٹھ میں آل انڈیا لائرز یونین اور سنيوکت ادھیوکتا مورچہ نے مشترکہ نشست کا انعقاد کر کے وزیراعظم کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔

آندولن جیوی سے متعلق بیان پر وکلاء میں ناراضگی

میرٹھ میں کسان تحریک کی حمایت کر رہے وکلاء نے وزیراعظم کے بیان کے بعد اب کسان تحریک کی حمایت کرنے کا اعلان کرنے کے علاوہ سنيوکت ادھیوکتا مورچہ کے تحت وکلاء نے اب ہر ہفتے غازی پور باڈر پہنچ کر کسان کے دھرنے میں شامل ہونے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

آندولن جیوی سے متعلق بیان پر وکلاء میں ناراضگی

مزید پڑھیں:

لال قلعہ ہنگامہ : مزید ایک ملزم اقبال سنگھ گرفتار

وکلاء نے کہا کہ کسان تحریک میں شامل ہونے والوں کے حوالے سے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے ذریعے دیے گئے بیان سے ایک طرف جہاں کسان تحریک سے جڑے احتجاجیوں میں ناراضگی ہے، وہیں دوسری جانب ان مجاہدین آزادی کا بھی مذاق اڑایا گیا جنہوں نے اس ملک کو آزاد کرانے میں اپنی قربانی پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details