اردو

urdu

ETV Bharat / state

یو گی حکومت میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے یوپی انچارج اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے نوئیڈا میں پریس کانفرنس کے دوران یوپی میں امن و امان کی بد ترین صورت حال، کورونا کی کم ٹیسٹنگ اور بدعنوانی پر یوگی حکومت پر شدید تنقید کی۔

AAP press conference
سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس

By

Published : Jul 17, 2020, 8:42 PM IST

سنجے سنگھ نے اترپردیش میں امن و امان کی بدترین صورتحال اور لاقانونیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ، 'یوگی حکومت یوپی میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتیاں ہو رہی ہیں، لوگوں کو دن میں قتل کیا جارہا ہے، کانپور کے چیلڈرین پروٹیکشن ہوم میں 57 معصوم بچیوں کو کورونا ہوگیا ، 07 لڑکیاں حاملہ ہوگئیں۔ کون ہیں وہ جن کی وجہ سے 07 لڑکیاں حاملہ ہوگئیں۔'

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ، 'یوگی حکومت ایسے درندوں کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کی حفاظت کے لئے کام کر رہی ہے، حکومت کے ایما پر ضلعی انتظامیہ مضحکہ خیز بیانات دے کر اس کیس کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں قتل و غارت گری جاری رہی ہے۔ یوگی حکومت میں جرائم میں کافی اضافہ ہوا ہے۔'

حال ہی میں کانپور میں وکاس دوبے انکاؤنٹر کیس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ، 'وکاس ایک دن میں نہیں بن جاتا، وکاس بننے کے لئے کن۔ کن لوگوں نے مدد کی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔'

انہوں نے کانپور واقعے کے پربھات مشرا انکاؤنٹر پر بھی سوالات اٹھائے کہا کہ ایک نابالغ کا انکاؤنٹر کیا گیا۔

سنجے سنگھ نے کورونا کی ناقص جانچ پر اترپردیش میں یوگی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ، '24 کروڑ آبادی والی ریاست میں صرف 25 ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، جب کہ ڈھائی کروڑ آبادی والی ریاست دہلی میں 23 ہزار افراد کی ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ یوپی میں، ہر دن کم سے کم 2 لاکھ افراد کی کورونا ٹیسٹنگ ہونی چاہئے۔

ساتھ ہی انہوں نے تمام اضلاع میں کورونا ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بنانے کا مطالبہ کیا۔

عام آدمی پارٹی کے ریاستی انچارج راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ، ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ، ریاستی شریک انچارج ندیم اشرف جائیسی کی موجودگی میں، ضلع کے قد آور کانگریس پارٹی کے قائدین اور ایس پی، بی ایس پی کے بہت سارے رہنماؤں نے عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے۔ چودھری ضلع سنگھ بھاٹی اور ان کے بیٹے ہردیپ سنگھ بھاٹی، جو ایک طویل عرصے سے یوتھ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری رہے ہیں۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

سنجے سنگھ نے پارٹی کیپ پہنا کر سب کا خیرمقدم کیا۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں، راہول چودھری ضلع نائب صدر کانگریس پارٹی، گیانیندر سنگھ اوانا، رتن لال پردھان، گورو ماتھر وغیرہ نمایاں تھے۔

سماج وادی پارٹی کے دھننجے سنگھ نے بھی آپ کی ٹوپی پہن رکھی، بی ایس پی کے بہت سے عہدیداروں نے بھی آپ کی رکنیت لی ، آج 30 سے ​​زائد افراد پارٹی میں شامل ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details