اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کا الزام، اترپردیش میں جرائم پیشوں کے حوصلے بلند - کانگریس کے کارکنان سڑکو ں اترنے کے لئے مجبور ہوجا ئیں گے ۔

اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 12 کے پولیس چوکی سے محض 200 میٹر کے فاصلے پرگذشتہ کل جرائم پیشوں نے زیورات کی ایک دکان کو لوٹ لیا ۔اور دکان کے مالک کو گولی مار کر فرار ہوگئے۔

تر پردیش میں جرائم پیشہ کے حوصلے بلند
تر پردیش میں جرائم پیشہ کے حوصلے بلند

By

Published : Feb 15, 2020, 9:23 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:39 AM IST

واس واقعہ کو لے کر سٹی کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین نے کہا کہ نوئیڈا سمیت پوری ریاست میں جرائم پیشہ افراد کا بول بالا ہے۔ ریاست میں نظم ونسق کی صورتحال ابتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا پولیس چوکی سے محض 200 میٹر کے فاصلے پر اس طرح کے واقعہ کا پیش آنا یہ ریاست کے نظم ونسق کی بہتر صورتحال کے دعووں کی نفی کرتا ہے ۔

اس واقعہ کے خلاف کانگریس کے سٹی صدر کی قیادت میں سٹی کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے سیکٹر 6 میں ڈی سی پی سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا ۔اور مجرموں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ۔

انہوں نے کہا اس طرح کے واقعات سے شہری علاقوں میں خوف ودھشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ لہذا شہریوں اور تاجروں کی سلامتی کے لئے دیگر علاقوں میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر تین سے چار دنوں کے اندر مجرموں کی گرفتاری عمل میں نہیں آتی ہے اور نظم و نسق کی صورتحال میں بہتری نہیں آتی ہے تو پھر کانگریس کے کارکنان سڑکو ں اترنے کے لئے مجبور ہوجا ئیں گے ۔

میمورنڈم پیش کرنے کے بعد کانگریسی کارکنان سیکٹر 6 میں کسانوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ کر دھرنے کی حمایت کی ۔

دھرنا کی حمایت کرنے والوں میں سیٹی کانگریس کمیٹی کے صدر شہاب الدین ،سابق صدر مکیش یادو، ضلع یوتھ صدرپرشوتم ناگر، راجندر آوانا، فائیر سنگھ نگر ، للت اوانا، ستیندر شرما، لیاقت چودھری، یتندر شرما، رشی گوتم ، ساویندر یادو، وکرم سیٹھی ،مدھوراج ،ڈاکٹر سیما، موہم آئٹم گڈو، رضوان چودھری ، علی محمد ، سمیر ، اجار ، آشوتوش، پرویز، سلیم جاٹو اور اشفاق بابو سمیت دیگر کئی کارکنان بھی شامل تھے ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:39 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details