اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: کورونا کو روکنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز - Government measures to stop Corona

ضلع نوئیڈا کے باشندوں کو کورونا جیسی مہلک وبا سے تحفظ کے لئے حکومت کی جانب سے نئے اقدامات کا آغاز ۔

نوئیڈا: کورونا کو روکنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز
نوئیڈا: کورونا کو روکنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز

By

Published : Jul 2, 2020, 10:23 PM IST

اترپردیش حکومت کی ہدایت پر میرٹھ کمشنری کے تحت تمام اضلاع میں 2 جولائی سے 12 جولائی تک خصوصی نگرانی مہم کی شروعات کی گئی ہے تاکہ گھر گھر جا کر تمام لوگوں کے کورونا انفیکشن اور دیگر بیماریوں کی جانچ کرکے اعداد شمار تیار کیا جا سکے۔

نوئیڈا: کورونا کو روکنے کے لئے خصوصی مہم کا آغاز۔ ویڈیو

حکومت کا یہ اہم پروگرام نوڈل آفیسر نریندر بھوشن ، پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے آج سیکٹر 5 نوئیڈا میں شروع کیا جس کے بعد اس مہم میں تشکیل دی گئی ٹیمیں گھر گھر جاکر کورونا انفیکشن اور عام لوگوں کی دیگر بیماریوں کی تحقیقات کر رہی ہے وہیں دوسری طرف نگرانی کا کام مکمل ہونے پر گھر کے باہر اسٹیکر بھی لگایا جارہا ہے۔

تینوں افسران نے نگرانی کے کاموں میں مصروف عملے کے افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے یہ اہم پروگرام ضلع کے عوام کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ لہذا تمام عملے کے افسران کے ذریعہ پورے اضلاع میں اس اہم پروگرام کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ ضلع کے تمام رہائشی کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ کیا جا سکے

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details