ریاست اتر پردیش میں ضلع بریلی کے ڈسٹرک مجسٹریٹ نتیش کمار کے ذریعے ضلع میں مشن کایا کلپ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے تاریخی عمارتوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس کو دیکھتے ہوئے ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک پروگرام میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی تعریف کی۔
ڈی ایم نتیش کمار نے ”مشن کایا کلپ“ کے تحت ایسی تمام عمارتوں کو بچانے کی مہم کا آغاز کیا ہے، جن کی اپنی تاریخ ہے اور سرکاری کارکردگی کے قابل ہیں۔ ایسی ہی صدر تحصیل کی قدیمی عمارت ہے۔ اس پرانی عمارت کو نیا لباس پہنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بریلی میں تمام ”ہیریٹیج بلڈنگ“ کو ”مشن کایا کلپ“ کے تحت بچاکر سجایا جا رہا ہے۔ دائمی خستہ حالت میں اپنی تاریخ کی گواہ ان عمارتوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بڑی کمپنیوں کے ساتھ تاجروں کو بھی ان قدیمی عمارتوں کو سجانے کی ذمہ داری دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔