کورونا وائرس ’کووڈ۔ 19 ‘ کے مریضوں کی مدد کرنے کے لئے ایس آئی آئی سی، آئی آئی ٹی کانپور کی انکیوبیٹی کمپنی نوکّا روبوٹکس پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کریٹیکل کیئر ڈیوائس کی پیشکش کرتے ہوئے ایک ہائی فلو آکسیجن تھیراپی آلات لانچ کیا ہے۔
کمپنی نے آج اسے لانچ کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ جدید آلات کورونا کے مریضوں کے علاج میں موثر ثابت ہوا ہے اور مریضوں کے لئے استعمال میں آسان اور آرام دہ ہے۔ ہائی فلو آکسیجن تھیرپی انٹوبیشن کے امکان کو کافی کم کر دیتا ہے۔ نوکارک ایچ 210 نامی یہ آلات موجودہ وبا اور کووڈ۔19 کے مریضوں کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے ملک میں ہائی فلو آکسیجن تھیرپی آلات کی کمی کو دور کرے گا۔