ضلع میں لوگوں کو کورونا وائرس کے تئیں بیدار کرنے کے لیے دین دیال نگر کے پینٹر نے منفرد پہل کی ہے۔ ان پینٹرز نے سڑکوں پر کورونا وائرس کی ہنستی ہوئی تصویر بنائي ہے۔ دراصل ان پینٹنگز کے ذریعے لوگوں کو لاک ڈاؤن کو فالو کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔
کورونا کے تئيں بیداری کے لیے پینٹنگ - گھر میں محفوظ رہنے کی اپیل
ریاست اترپردیش کے ضلع چندولی میں کورونا وائرس وبا کے تئیں بیداری کے لیے منفرد طریقہ اپنایا گیا ہے۔ یہاں سڑکوں پر کورونا وائرس کی ہنستی ہوئی تصویر بنائی گئی ہے۔
سڑکوں پر کورونا وائرس کی ہنستی ہوئی تصویر بنا کر لوگوں سے لاک ڈاؤن کے قوانین کو فالو کرنے اور گھر میں محفوظ رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن چل رہا ہے۔ اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ لیکن لوگ سوشل ڈسٹنسنگ اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورضی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ایسے ہی لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے دین دیال کے پینٹر نے شہر کے کئی چوراہوں پر پینٹنگ کیا ہے۔ کلیم ہال چوراہے پر کورنا وائرس کی ہنستی ہوئی تصویر بنانے والے پینٹر نند گوپال سنگھ نے بتایا کہ 'حکومت کی اپیل کے باوجود کئی لوگ سڑک پر گھوم رہے ہیں، جس سے کورونا اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر ہم نے ہنستے ہوئے کورونا کی تصویر بنائی ہے، جس سے لوگوں تک یہ پیغام جا سکے کہ لاک ڈاؤن توڑنے سے کورونا خوش اور ہنس رہا ہے۔'