کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے درمیان کئی اسکول آن لائن بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔ ایسے میں اسکول لوگوں پر دباؤ بنا رہے ہیں کہ وہ اسکول کی فیس جمع کریں۔
اسکولوں کی اس منمانی پر لوگ ایک ساتھ آئے ہیں اور لاک ڈاؤن پیرئڈ میں فیس نہ دینے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران مانگی جا رہی فیس نہیں دیں گے۔ اس کے لیے والدین کی قیادت کر رہے ایک تاجر رہنما نے اپنے خون سے لکھا ایک خط وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کو بھیجا ہے۔