اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کبرئی علاقے میں کانگریس کارکنوں کے ذریعہ 'گائے بچاؤ، کسان بچاؤ' یاترا میں شامل لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے امتناعی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر لاٹھی چارج کیا۔
کانگریس کے ضلع صدر تلسی داس لودھی نے کہا کہ پولیس کے لاٹھی چارج میں سابق مرکزی وزیر پردیپ جین سمیت ایک سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے کارکنوں کو گرفتار کر کے زبردستی گاڑیوں میں سوار کر کے لے گئے۔