مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 32 نئے معاملات کی شناخت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ 51 مریض صحت یاب ہوکر گھر واپس گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اب تک 90 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔
آج بھی ضلع میں 32 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
آج موصول ہوئی 959 رپورٹ میں 32 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 51 مثبت مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
اب یہاں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 484 ہو گئی۔
مظفر نگر میں اب تک 90 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:دنیا بھر میں کورونا سے تقریباً 16.01 لاکھ افراد ہلاک
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 32 نئے کیس ملے ہیں۔
ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 6900 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔