اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madrasa Board Exam یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات، کاپیوں کی جانچ میں تاخیر - ریاست اتر پردیش میں مدرسہ تعلیمی بورڈ ک

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے انعقاد میں تاخیر کے بعد اب اس کی کاپیوں کی جانچ میں بھی تاخیر کا معاملہ سامنے آرہا ہے جس کی وجہ سے مدرسہ بورڈ سے وابستہ طلبہ کو نتائج کے لیے لمبا انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کی کاپیاں کی جانچ میں بھی تاخیر
یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کی کاپیاں کی جانچ میں بھی تاخیر

By

Published : Jun 14, 2023, 12:16 PM IST

یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کی کاپیاں کی جانچ میں بھی تاخیر

میرٹھ: ریاست اتر پردیش میں مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحانات کے بعد انعقاد میں تاخیر کے بعد اب کاپیاں جانچنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس کے لیے یوپی میں قریب 33 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ میرٹھ میں بھی دارالعلوم عربی کالج میں کاپیاں جانچی جا رہی ہے۔ اس کے لیے میرٹھ کے تین مدارس کے اسٹاف کو لگایا گیا ہے، تاکہ طے وقت پر کاپیوں کی جانچ کی جا سکے لیکن اس کے برعکس میرٹھ میں قریب آٹھ دن بعد کاپیوں کی جانچ کا کام شروع ہوسکا جس کی وجہ سے اب اس کے نتائج میں بھی تاخیر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس متعلق سینٹر انچارج کا کہنا ہے کہ میرٹھ میں کاپیاں جانچنے کا کام بعد میں دیا گیا تھا یہی وجہ ہے کہ اب تک صرف 40 فی صد کاپیاں ہی چیک ہو سکی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی جولائی کے پہلے ہفتے میں رزلٹ آنے کا امکان ہے لیکن وہیں مدرسہ بورڈ کی لیٹ لطیفی کے سبب اس میں بھی تاخیر ہو سکتی ہے اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک مدرسہ بورڈ کے نظام کو درست نہیں کیا جائے گا۔ تب تک اس کے نظام کو پٹری پر نہیں لایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Shortage of Water پانی کی قلت سےعوام پریشان

یوپی مدرسہ بورڈ امتحانات تاخیر سے ہونے کے بعد جہاں اب کاپی چیکنگ کو لیکر بھی بورڈ کی لاپرواہی سامنے آرہی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران طلباء کے مستقبل کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details