بارہ بنکی میں اپنی طرح کے خاص 5 اے سائیڈ ڈے نائیٹ گرلس ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔
جہانگیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائیرکٹر اور اے ایم یو کے سابق رجسٹرار برگیڈیر احمد علی نے ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح کیا۔
مرحومہ بیگم عزیز گرلس ہاکی ٹورنامنٹ ،متعلقہ ویڈیو اس ٹورنامنٹ میں اتر پردیش کی کل 6 ٹیم حصہ لے رہی ہیں۔ لیگ کم ناک آوٹ کی بنا پر ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 13 اپریل کو ختم ہوگا۔
مرحومہ بیگم عزیز ٹورنامنٹ کا افتتاحیہ میچ بجنور اور لکھنؤ ہاسٹل کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔
بیگم عزیز بارہ بنکی کی معروف شخصیت تھیں۔ ان کی کھیل اور سماجی خدمات میں خاص دلچسپی تھی۔ وہ بارہ بنکی کے واہد یتیم خانہ چلاتی تھیں۔ جو ان کے انتقال کے بعد بند ہو گیا۔
یہ خاص ٹورنامنٹ اس سے قبل پونے میں ہوا تھا۔ اتر پردیش میں اس طرح کا یہ پہلا ٹورنامینٹ ہے۔ بارہ بنکی میں اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے مہمان خصوصی برگیڈیئر سید احمد علی نے کنوینرز نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے ہاکی کو خاصہ فروغ ملے گا۔