سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر بینی پرساد ورما کا جمعہ کو شدید علالت کی وجہ سے لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔ جمعہ کی دیر رات کو ہی ان کی لاش کو سیول لائن میں واقع ان کے گھر پر لائی گئی تھی۔ صبح ان کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کے حامی بڑی تعداد میں پہونچنے لگے۔
بارہ بنکی: بینی پرساد ورما کی آخری رسومات ادا - بینی پرساد ورما کی آخری رسومات ادا
ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر بینی پرساد ورما کا آخری رسومات مکمل ہوا۔ بینی پرساد ورما کو بارہ بنکی واقع موہن لال ڈگری کالج میں ان کے بڑے بیٹے نے مکھ آگنی دی۔ انہیں خراج عقیدت دینے کے لیے متعدد پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
بینی پرساد ورما کی آخری رسومات ادا
لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے گھر پر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھر سے موہن لال ڈگری کالج تک معقول انتظامات کیے گئے تھے۔ لوگوں کو ایک ایک میٹر دور رہنے کے لیے گول گھیرے بنوائے گئے تھے۔ صبح 10 بجے ان کی لاش کو موہن لال ڈگری کالج لایا گیا۔ جہاں ہندو مذہبی روایات کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔
بینی پرساد ورما کے انتقال سے ضلع میں غم کا ماحول ہے۔ لوگ بینی پرساد ورما کی خدمات کو یاد کر رہے ہیں۔
Last Updated : Mar 28, 2020, 6:50 PM IST