اردو

urdu

ETV Bharat / state

Laparoscopic Nephrectomy Surgery in AMU: اے ایم یو ڈاکٹروں نے کی ہول اپروچ سے اولین نیفریکٹومی سرجری کی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے ڈاکٹروں نے کی ہول اپروچ (keyhole) کے ذریعے پہلی بار لپیرواسکو پک نیفریکٹومی (Laparoscopic Nephrectomy) سرجری کی۔ Laparoscopic Nephrectomy Surgery in AMU

Laparoscopic Nephrectomy Surgery in AMU
Laparoscopic Nephrectomy Surgery in AMU

By

Published : Jun 4, 2022, 2:24 PM IST

علیگڑھ:جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹروں نے سترہ سالہ للت کی، کی ہول اپروچ (keyhole) کے ذریعے پہلی بار لپیرواسکو پک نیفریکٹومی (Laparoscopic Nephrectomy) کی کامیابی سرجری کی ہے۔ للت کے پیٹ میں ناف کے قریب ایک چھوٹا سا چیرا لگا کر کیمروں اور چھوٹے جراہی آلات سے لیس ایک ڈیوائس داخل کی گئی اور اس کی سرجری کی گئی جسے طب کی جدید اصطلاح میں لپیرواسکو پک نیفریکٹومی (Laparoscopic Nephrectomy) کہا جاتا ہے۔ Laparoscopic Nephrectomy Surgery in AMU

ایم یو ڈاکٹروں نے کی ہول اپروچ سے اولین نیفریکٹومی (سرجری) کی
اس سرجری میں مریض کے غیر فعال بائیں گردے کو نکال دیا گیا۔ مریض کو صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔ سرجری شعبہ کے ڈاکٹر واصف محمد علی اور ڈاکٹر منظور احمد نے پروفیسر سید امجد علی رضوی کی نگرانی میں سرجری انجام دی۔ للت پچھلے دو برسوں سے صحت کے جن مسائل کا سامنا کر رہا تھا اس سے راحت مل گئی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر، پیٹ میں شدید درد، بینائی کا دھندلا پن، اور آنکھوں کی سرخی جیسے مسائل کے باعث اسے اکثر ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑتا تھا مگر اس کی تشخیص آخر کار جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج آنے پر ہوئی جہاں جانچ سے پتہ چلا کہ اس کے بایاں گردہ کام نہیں کر رہا ہے اور اسے نکالنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر واصف محمد علی اور ڈاکٹر منظور احمد نے بتایا "مریض کو ہائپر ٹینشن روکنے والی دوائی دی گئی اور ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں کرنے میں مختلف ماہرین نے مدد کی، کوئی شخص ایک گردے کے ساتھ بھی صحت مند زندگی گزار سکتا ہے بشرطیکہ وہ ڈاکٹروں کے مشوروں اور تجویز کردہ طرز زندگی پر پوری طرح عمل کرے اور احتیاط برتے"۔

یہ بھی پڑھیں:



پروفیسر راکیش بھاگو ( ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) اور پروفیسر شاہد علی صدیقی (پرنسپل، جے این ایم سی) نے کہا کہ "جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں مریض انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہوتے ہیں اور یہاں کفایتی شرح پر بہترین علاج دستیاب ہے"۔ پروفیسر افصل انیس (صدر شعبہ سرجری) نے کہا "ہمارے سرجن دن بدن کامیابی کی بہتر شرح کے ساتھ پیچیدہ اور منفرد نوعیت کی سرجریاں انجام دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details