اردو

urdu

ETV Bharat / state

Langar on Bada Mangal in Uttar Pradesh: اودھ میں بڑے منگل کے موقع پر لنگر کی روایت کو نوابین نے شروع کیا تھا - اودھ کے واحد دو اضلاع میں ہے بڑے منگل پر لنگر کا نظم، نوابین نے ڈالی تھی روایت

اودھ کے نوابین کی عورتوں کو ہنومان جی میں عقیدہ تھا. ان کی مرادیں پوری ہوئیں تو انہوں نے لکھنؤ کے علی گنج میں ہنومان مندر کی تعمیر کروائی. انہیں مندر پر انہوں نے بڑے منگل کے روز تبرک کی نذر کرانے آنے والوں کے لیے ٹھنڈے شربت کا نظم شروع کیا۔ یہ روایت آج بھی برقرار ہے جس کے تحت لنگر کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ Langar on Bada Mangal in Uttar Pradesh

15511897
15511897

By

Published : Jun 9, 2022, 12:45 PM IST

بارہ بنکی، یوپی: ریاست اتر پردیش کے اودھ حلقے کے دو اضلاع میں ہندو کیلنڈر کے جیٹھ ماہ کے مطابق بڑا منگل تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لنگر کے اہتمام میں کثرت سے اضافہ ہو رہا ہے. قبل ازیں صرف لکھنؤ میں پہلے بڑے منگل پر ہی لنگر وغیرہ کا اہتمام ہوتا تھا، لیکن اب لکھنؤ اور بارہ بنکی میں جیٹھ ماہ کے تمام منگل کو کثیر تعداد میں لنگر لگائے جاتے ہیں. شروعات میں صرف ٹھنڈا شربت پلانے کا نظم تھا، یہ روایت آج بھی برقرار ہے جس کے تحت لنگر کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ موجودہ زمانے میں پوری سبزی، چھولا چاول، کڑھی چاول، حلوہ، نکتی اور دیگر پکوان لنگر میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ Langar on Bada Mangal in Uttar Pradesh

اودھ میں بڑے منگل پر لنگر کی نوابین نے ڈالی تھی روایت

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں شہر کی معروف شخصیت راج ناتھ شرما بتاتے ہیں کہ بڑے منگل پر لنگر کی روایت کوئی زیادہ پرانی نہیں ہے. وہ مزید بتاتے ہیں کہ نوابین عورتوں کو ہنومان جی میں عقیدہ تھا. ان کی مرادیں پوری ہوئیں تو انہوں نے لکھنؤ کے علی گنج میں ہنومان مندر کی تعمیر کروائی. انہیں مندر پر انہوں نے بڑے منگل کے روز تبرک کی نذر کرانے آنے والوں کے لیے ٹھنڈے شربت کا نظم شروع کیا. آہستہ آہستہ اس روایت میں اضافہ ہوتا ہی جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آگے انہوں نے مزید بتایا کہ نوابین نے اپنی ریاست کی توسیع کے لیے پنڈتوں سے ہون کرائے اس کے عوض میں انہوں نے مندروں کو وظیفے اور تحفے دیے. انہوں نے بتایا کہ اودھ کے علاقہ اجودھیا میں واقع ہنومان جی کی خاص جگہ ہنومان گڑھی پر بھی بڑے منگل کو لنگر کا نظم نہیں ہے. وہ اسے صرف 40-50 برس پرانی روایت مانتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details