ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں قائم محمد علی جوہر یونیورسٹی کا وجود خطرے میں ہے۔ دراصل سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں کو ایک اور بڑا جھٹکا دیتے پوئے ایس ڈی ایم اور تحصیل صدر نے اعظم خاں کے ڈریم پروجیکٹ محمد علی جوہر یونیورسٹی کی تقریباً 20 بیگھہ اراضی کو اپنے قبضے میں لے کر کسانوں کو واپس کرنا شروع کر دیا ہے۔
یونیورسٹی کے بانی اعظم خاں پر الزام ہے کہ انہوں نے تقریباً 26 کسانوں کی 20 بیگھہ زمین غلط طریقوں سے خرید کر اپنی یونیورسٹی میں شامل کر لی تھی۔