گریٹر نوئیڈا میں زمین مافیاؤں کے حوصلے اس قدر بلند ہیں کہ زبردستی زمینوں پر قبضہ کرنے لگے ہیں۔ مخالفت پر گولی بھی چلائی اور نوجوان کو زد و کوب کیا گیا۔ جس میں کچھ لوگ بری طرح زخمی ہو ئے۔ معاملہ علی وردی پور کا ہے۔
زمین مافیاؤں کے حوصلے بلند، مخالفت پر گولی چلائی - زخمی کے بھائی رحیم الدین
ایک طرف جہاں یوگی حکومت لا اینڈ آرڈر بہتر ہونے کی بات کرتی ہے وہیں حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ غنڈوں اور بدمعاشوں کو پولیس کا ذرا بھی خوف نہیں رہا۔
زمین مافیاؤں کے حوصلے بلند، مخالفت پر گولی چلائی
زخمی کے بھائی رحیم الدین کا کہنا ہے کہ بسرکھ کے رہنے والے بدمعاش جگدیش، رام وکاس اور اشوک نے مل کر ہمارے بھائی کو مارا ہے اور ہماری 12بیگھے کی زمین پر ناجائز قبضہ کر رہے ہیں۔ جب ہم لوگوں نے قبضہ سے روکنے کی کوشش کی تو دہشت پھیلانے کیلئے فائرنگ بھی کی۔
متاثرہ افراد زمین مافیا کے خلاف پہلے بھی شکایت دے چکے تھے۔ پولیس نے موقع سے چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔