اعظم گڑھ:اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے مبارکپور میں ایک بکری نے دو بچے کو جنم دیا ہے جس میں سے ایک میمنہ مکمل طور پر صحیح سلامت ہے جب کہ دوسرے بچے کو ایک ہی آنکھ ہے جو توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ One-Eyed Goat the Center of Attention
دراصل مبارک پور کے محلہ پورا خضر میں محمد رضوان قریشی کے گھر ایک بکری نے دو بچے کو جنم دیا ہے جس میں سے ایک بکرا اور دوسری بکری ہے۔ بکرا تو ٹھیک ہے لیکن دوسرے میمنے کی صرف ایک آنکھ ہی ہے اور اس کی زبان ہلکی سی منھ سے باہر نکلی ہوئی ہے جب کہ بکری کے دیگر تمام اعضا صحیح و سالم ہے۔