ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں سماجوادی پارٹی نے لال محمد رائینی کو پسماندہ طبقہ کا ریاستی سکریٹری منتخب کیا ہے حالانکہ انہیں یہ عہدہ تیسری مرتبہ ملا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے لال محمد رائینی نے کہا کہ 'دلت، پسماندہ طبقات، اقلیتوں کے مفادات کے لیے صرف سماجوادی پارٹی ہی کام کرتی ہے۔' انہوں نے کہا کہ '2022 میں اکھیلیش یادو کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بننا طے ہے۔'
لال محمد رائینی نے بتایا کہ 'سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے حکم پر اور ریاستی صدر نریش اتم کی اجازت سے مجھے سماجوادی پسماندہ طبقہ سیل کا ریاستی کمیٹی میں تیسری مرتبہ ریاستی سکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔'
جونپور: لال محمد سماجوادی پارٹی پسماندہ طبقہ کے ریاستی سکریٹری منتخب لال محمد نے اکھلیش یادو، نریش اتم کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقہ سیل کے ریاستی صدر راجپال کشیف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے جو بھی ذمداری سونپی گئی ہے میں اسے بخوبی ایمانداری کے ساتھ نبھانے کی پوری پوری کوشش کروں گا۔ پسماندہ طبقہ اور دلت کے حقوق اور ان کی عزت کی لڑائی لڑتے ہوئے 2022 میں حکومت بنانے کے لیے دن و رات محنت کرتا رہوں گا۔'
یہ بھی پڑھیں: اعظم خان کی رہائی کے لیے یو این کو ای میل
اس موقع پر ساجد علیم سبھاسد، عارف حبیب خان، شکیل منصوری، ارشد قریشی، ارشاد منصوری، کمال الدین انصاری،عظمت علی، منوج موریہ، سنجیو یادو، انوارالحق گڈو، کلیم احمد،حسام الدین شاہ وغیرہ نے مٹھائی کھلا کر مبارک باد پیش کی۔