اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھیم پورتشدد، کسانوں نےمرکزی وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا - مرکزی وزیر داخلہ

بھارتیہ کسان یونین نے ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام پیش کرتے ہوئے لکھیم پور تشدد کے ملزم اور مرکزی وزیر کو برخاست کرنے اور زرعی قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

لکھیم پورتشدد، کسانوں نےمرکزی وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
لکھیم پورتشدد، کسانوں نےمرکزی وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

By

Published : Oct 29, 2021, 8:46 PM IST

لکھیم پور تشدد واقعے کے ملزمان کو سزا دلانے اور مظلوموں کو انصاف کے لیے آج بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے میرٹھ میں ضلع کلکٹریٹ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لکھیم پورتشدد، کسانوں نےمرکزی وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا

اس دوران انہوں نے ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام پیش کرتے ہوئے لکھیم پور تشدد کے ملزم اور مرکزی وزیر داخلہ کو برخاست کرنے اور زرعی قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت بننے پر کسانوں کی بہبود کیلئے کام کیا جائے گا: چودھری جینت سنگھ

میرٹھ میں آج بھارتیہ کسان یونین نے ایک بار پھر ڈی ایم آفس کے باہر زرعی قوانین کے خلاف پر زور احتجاجی مظاہرہ کیا ساتھ ہی لکھیم پور میں ہوئے تشدد کے ملزمان کو سزا دلانے کے لیے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کالے قانون کی واپسی نہیں ہوتی تب تک کسانوں کی گھر واپسی نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ لکھیم پور میں کسانوں کے ساتھ ہوئے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ کو برخاست کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا جب تک وزیر کو برخاست نہیں کیا جاتا تب تک لکھیم پور معاملے کی جانچ صحیح نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details