اردو

urdu

ETV Bharat / state

قرنطینہ میں رکھے گئے 8 مزدور فرار - اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری

اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے نیم گاؤں علاقے میں قرنطینہ میں رکھے گئے 8 مزدور بروز جمعہ فرار ہوگئے۔

لکھیم پور کھیری: قرنطینہ میں رکھے گئے 8 مزدور فرار
لکھیم پور کھیری: قرنطینہ میں رکھے گئے 8 مزدور فرار

By

Published : Apr 10, 2020, 8:41 PM IST

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نیم گاؤں علاقے کے پپریا گاؤں میں باہر سے آئے ہوئے آٹھ مزدوروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔

یہ تمام مزدور آج وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع ملی ہے کہ یہ تمام مزدور فرار ہوکر اپنے اپنے گھر روانہ ہو گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

در اصل بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں کورونا کے مشتبہ مریض اور اس وائرس سے متاثر ممالک سے لوٹنے والے مسافر قرنطینہ مراکز میں رکھے جانے سے گھبرا رہے ہیں۔

کچھ فلاحی اداروں کا یہاں تک کہنا ہے کہ کوئی قرنطینہ سینٹرز سے خود کو نکلوانے کے لیے سفارشیں کروا رہا ہے تو کوئی وہاں سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔

قرنطینہ مراکز سے فرار ہونے والے بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرنطینہ یا آئیسولیشن مراکز میں انتظامات ناقص ہونے کی وجہ سے لوگ وہاں رہنے سے بھاگ رہے ہیں۔

اترپردیش کے لکھیم پور کھیری کے علاوہ مختلف جنوبی ریاستوں اور دیگر شہروں سے بھی لوگوں کے قرنطینہ مراکز سے فرار ہونے کے اطلاعات موصول ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں تا حال کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 97,582 جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,632,162 ہو گئی ہے۔

وہیں بھارت میں تا حال کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 229 جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6725 ہو گئی ہے۔

جکہ بھارت میں 641 افراد اس مہلک وبا میں مبتلا ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details