حیران کن بات یہ ہے کیرالہ سے آئے کامگاروں نے ریلوے کے ذریعہ کرایہ لیے جانے کا اعتراف کیا ہے۔ ساتھ ہی وہ شمالی بھارت کی ریاستوں کے انتظامات سے مطمئن نظر نہیں آئے ہیں۔
بارہ بنکی میں اتوار کے روز تقریباً 1200 کامگاروں کو کیرالہ سے اسپیشل ٹرین بارہ بنکی پہونچی۔ یہ ٹرین جمعہ کی شب چلی تھی۔ دوپہر قریب 12 بجے یہ ٹرین بارہ بنکی پہونچی۔
اس ٹرین میں ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع کے کامگار اسپیشل ٹرین میں سوار ہوکر آئے ہیں۔ ان کام گاروں کو روڈویز کی بسوں سے ریاست کے تمام اضلاع میں بھیجا جا رہا ہے۔