اردو

urdu

ETV Bharat / state

Islam and Labour Rights: 'اسلام میں مزدوروں کے حقوق متعین' - Labour Rights are Clearly Defined in Islam

'اسلام مزدور اور مالک سے صداقت اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے اور کرانے کا حکم دیتا ہے۔ اگر مزدور عمدہ کام کرتا ہے اور اس کے کام سے آپ خوش ہیں تو اسے طے مزدوری سے زیادہ رقم ادا کرنے کا اسلام میں حکم ہے۔ Islam and Labour Rights

اسلام میں مزدوروں کے حقوق
اسلام میں مزدوروں کے حقوق

By

Published : May 6, 2022, 5:52 PM IST

بارہ بنکی: عالمی سطح پر یوم مزدور 1 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دوران عالمی سطح کی مزدوروں تنظیمیں ان کے حقوق کے تئیں بیداری کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کرتی ہیں جس کے ذریعے مزدوروں کو ان کے حقوق سے روبرو کرایا جاسکے۔ Islam and Labour Rights

ویڈیو

اس موقع سے بعض علمائے دین کا کہنا ہے کہ 'اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس میں تمام طبقات کے حقوق اور ذمہ داری متعین کی گئی ہے، اسلام میں مزدوروں کے کیا حقوق اور ذمہ داریاں ہیں یہ جاننے کے لئے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بارہ بنکی کے مشہور عالم دین اور مدرسہ جامعہ دارالہدٰ کے مہتمم مفتی ارقم قاسمی سے گفتگو کی۔

انہوں نے اسلام میں مزدور اور مالک کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 'اسلام مزدور اور مالک سے صداقت اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے اور کرانے کا حکم دیتا ہے۔ اگر مزدور عمدہ کام کرتا ہے اور اس کے کام سے آپ خوش ہیں تو اسے طے مزدوری سے زیادہ رقم ادا کرنے کا حکم ہے۔ Labour Rights are Clearly Defined in Islam

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ رسول اسلام نے فرمایا کہ مزدور کا پسینہ سوکھنے سے پہلے ہی اس کی مزدوری ادا کر دی جائے لیکن آج کے دور میں سب سے زیادہ مزدور ہی پریشان ہے۔ اس لیے مزدوروں کو ان کا مناسب حق دیا جائے اور ان کے شخصی احترام کو ملحوظ رکھا جائے۔ مزدور اور مالکان کے گرتے کردار کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آج مزدور کام میں چوری کرتے ہیں اور مالکان ان سے زیادہ کام کرانا چاہتے ہیں جو اسلامی نقطہ نظر سے بلکل غلط ہے۔ دونوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔ International Workers' Day

ABOUT THE AUTHOR

...view details