کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری لاک ڈاؤن میں تمام سرگرمیاں تھمی ہوئی ہیں۔ اس بند میں سب سے زیادہ برا حال یومیہ مزدوروں اور چھوٹی صنعتوں سے جڑے کاریگروں کا ہو رہا ہے۔
ان کے گھروں میں فاقہ کشی تک کی نوبت آن پہنچی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ان کی مدد کے لئے پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت ایک ہزار روپے ماہانہ فی کنبہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان میں سے کچھ لوگوں کے اکاؤنٹس میں پیسے پہنچے بھی ہیں جبکہ ان میں اکثریت کی یہ شکایت ہے کہ ان کے اکاؤنٹ میں ابھی تک کوئی رقم نہیں آئی ہے۔
لاک ڈاؤن میں سماجی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے غریب اور مزدور طبقہ کے مرد و خواتین دن۔ دن بھر بینک کے باہر قطاروں میں اس امید کے ساتھ آکر کھڑے ہوتے ہیں کہ شاید ان کے اکاونٹ میں کچھ رقم آجائے۔ لیکن ان میں سے اکثر کو خالی ہاتھ ہی گھر لوٹنا پڑتا ہے۔