اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدور پیدل ہی گھر کی طرف روانہ - قومی لاک ڈاؤن کا اثر سب سے زیادہ مزدور طبقے پر پڑا ہے

قومی لاک ڈاؤن کا اثر سب سے زیادہ مزدور طبقے پر پڑا ہے۔ فیکٹریاں بند ہونے سے کام نہیں مل رہا ہے۔ اسی لیے مزدور گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔ ہلدوانی سے 18 مزدور اور رودر پور سے 6 مزدور 3 بچوں سمیت پیدل ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی پہنچے۔ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مزدوروں کو کوئی گاڑی بھی نہیں مل سکی۔

لاک ڈاؤن کے بیچ پھنسے مزدور پیدل ہی گھر کی طرف روانہ
لاک ڈاؤن کے بیچ پھنسے مزدور پیدل ہی گھر کی طرف روانہ

By

Published : Mar 26, 2020, 9:44 PM IST

وزیراعظم نے ملک بھر میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ایسا کوئی طبقہ نہیں ہے جو اس سے متاثر نہیں ہے۔ محنت کش طبقہ اس لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ فیکٹریاں بند ہیں تو کام بھی بند ہے۔

لاک ڈاؤن کے بیچ پھنسے مزدور پیدل ہی گھر کی طرف روانہ

مزدوروں کے لیے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ لہذا مزدور اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ سواری نہ ملنے کی وجہ سے یہ مزدور کئی میل پیدل سفر طے کرکے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے بیچ پھنسے مزدور پیدل ہی گھر کی طرف روانہ

اتراکھنڈ کے رودر پور اور ہلدوانی سے سو کلومیٹر سے زیادہ سفر کرتے ہوئے قریب دو درجن مزدور بریلی پہنچے۔ ان کے ساتھ تین معصوم بچے بھی تھے۔ جن کا پیدل چلتے چلتے رو رو کر برا حال ہو چکا تھا۔ روتے اور سِسکتے معصوم بچے، اپنے سر اور کاندھوں پر سامان لاد کر پیدل چلتے مزدور، یہ تصویریں ضلع بریلی کی ہیں۔ جہاں ہلدوانی سے 18 مزدور پیدل چل کر بریلی پہنچے ہیں، جبکہ رودر پور سے 6 مزدور پیدل چل کر بریلی پہنچے ہیں۔ جن کو بیسلپور پہنچنے کے لیے پچاس کلو میٹر کا مزید سفر طے کرنا ہے۔

لاک ڈاؤن کے بیچ پھنسے مزدور پیدل ہی گھر کی طرف روانہ

اس کے علاوہ ایک کنبہ میں 3 بچے بھی شامل ہیں، جو اپنے مزدور والد کے ساتھ رودر پور سے پیدل چلکر بریلی پہنچے ہیں۔ ان معصوم بچّوں نے بھی ایک سو کلومیٹر سے زیادہ کا پیدل سفر طے کیا ہے۔ ابھی اِنہیں تقریباً بیس کلومیٹر کا سفر طے کرکے بشارت گنج جانا ہے۔

لاک ڈاؤن کے بیچ پھنسے مزدور پیدل ہی گھر کی طرف روانہ

ان تمام لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام فیکٹریاں اور کارخانے بند ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمیں کام نہیں ملا اور ہم اپنے اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔ لیکن کوئی گاڑی نہیں ملی، جس کی وجہ سے سو کلومیٹر سے زیادہ کا سفر پیدل ہی طے کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details