ریاست اترپردیش کے مئو ضلع کے گودھنا موضع کے باشندے راماشرے یادو گجرات کے راجکوٹ ضلع میں ایک اسٹیل فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے۔
لاک ڈاؤن کا اعلان ہوتے ہی فیکٹری بند ہو گئی اور تمام مزدور بے روزگار ہو گئے۔ راماشرے نے لاک ڈاؤن کے پہلے اور دوسرے مرحلے تک تو برداشت کیا، لیکن تیسرے مرحلے میں راماشرے کا صبر جواب دے گیا۔ وہ کسی بھی صورت میں اپنے آبائی وطن واپس جانا چاہتے تھے۔
راجکوٹ اسٹیشن پہنچنے سے پہلے ہی کسی ٹرین کی زد میں آکر راماشرے کی موت ہوگئی۔ راماشرے کے گھر مئو ضلع کے گودھنا موضع میں خبر پہنچتے ہی پورا خاندان غم میں ڈوب گیا۔