اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرنٹ لگنے سے مزدور کی موت - کرنٹ لگنے

دیوبند کوتوالی علاقہ کے گاؤں قاسم پورہ کا ایک مزدور پیشہ شخص کھیت میں کام کرتے وقت کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا۔  آناً فاناً کھیتوں میں کام کرنے والے اس کے ساتھی متاثرہ شخص کو سرکاری اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیا

کرنٹ لگنے سے مزدور کی موت

By

Published : Aug 8, 2019, 9:30 PM IST



موصولہ اطلاع کے مطابق اترپردیش کے دیوبند کے قریبی گاؤں قاسم پورہ کے راجیش (45) گیان سنگھ لبکری گاؤں کے کھیتوں میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مزدوری کا کام کر نے کے بعد ٹیوب ویل کے پاس کھانے کے لیے گیے۔ ٹیوب ویل کے پاس انہوں نے ٹفن ٹیوب ویل کے قریب ہی نصب لوہے کی ایک اینگل میں لٹکا ہوا تھا۔

کرنٹ لگنے سے مزدور کی موت

راجیش نے جیسے ہی اپنا ٹفن اتارنا چاہا تو اینگل میں کرنٹ آنے کے سبب وہ اسکی زد میں آگیےاور بری طرح جھلس گیے۔ ساتھیوں نے بڑی مشکل سے راجیش کو پول سے الگ کیا اور انہیں سرکاری اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد راجیش کو مردہ قرر دیدیا۔

اسی درمیان راجیش کے اہل خانہ بھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے لیکن جیسے ہی انہیں راجیش کی موت کی اطلاع ہوئی تو وہ رنج اور صدمہ سے نڈھال ہوگئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details