اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں: ہسپتال کی بدحالی کے حوالے سے 'دستخطی مہم' کا آغاز

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے قبضہ ککرالہ میں سی ایچ سی (کمیٹی ہیلتھ کیئر سینٹر) کی بدحالی اور انتظامیہ پر پرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے قصبے کی عوام اور کے وی ایس ویلفیئر سوسائٹی نے 'دستخطی مہم' کا آغاز کیا ہے۔

kvs-welfare-society-organized-signature-campaign-against-health-center
بدایوں: ہسپتال کی بدحالی کے حوالے سے 'دستخطی مہم' کا آغاز

By

Published : Nov 15, 2021, 5:06 PM IST

ضلع بدایوں کے قصبہ ککرالہ میں صرف ایک ہی اسپتال ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اسپتال کو بنے ایک عرصہ ہوگیا لیکن یہاں پر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے لیکن ضلع انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی توجہ ککرالہ کی طرف نہیں ہے۔'

ویڈیو
بنیادی سہولیات کو بحال کرنے اور ہسپتالوں کو بہتر طور پر چلانے کے لیے قصبے اور ضلع سطح پر عوام مسلسل کوشش کر رہی ہے، لیکن اب تک ہسپتال سے متعلق سہولیات پر کوئی بھی موثر قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔'دستخطی مہم میں شامل ہونے والے نوجوانوں اور بزرگوں کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ بچوں، حاملہ عورتوں اور بنیادی سہولیات کے لیے عوام کو قصبے سے دور جانا پڑتا ہے۔'14 نومبر کو شروع ہونے والی دستخطی مہم میں ہسپتال کی بنیادی سہولیات کے حوالے سے تمام نکات کو پیش کیا گیا، اس مہم میں پورے قصبے کی عوام نے حصہ لیا اور دستخطی مہم کو کامیاب بنا کر بد انتظامی کے معاملات کو ضلع انتظامیہ تک پہنچانے کے لیے کوشش کی۔'عوام اور مقامی میڈیا کی جانب سے مسلسل خبریں کی جاتی رہی ہیں لیکن اس ہسپتال کو درست کرنے کی مہم میں اب تک کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا جا سکا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details