اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں نشے کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت پولیس نے اتوار کو گانجا اور چرس کی کھیپ کے ساتھ دو شاطر اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 25ہزار روپئے کا انعامی اسمگلر سمیر عالم عرف بھولو ولد منان ساکن کو تھانہ ترک پتی علاقے میں دھن ولیا پل کے نزدیک سے 3.4کلو گرام غیر قانونی چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے پکڑی گئی چرس کی قیمت تقریبا 8.5لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک غیرقانونی طمنچہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کیا ہے۔
Police arrested two in the drug case