مرادآباد: کسی شاعر نے لکھا ہے کہ 'واقف کہاں زمانہ ہماری اڑان سے، وہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سے'۔ مرادآباد کے نوجوان سائنسدان کرتگیا شرما نے ان لائنوں کو سچ ثابت کیا ہے۔ دراصل مرادآباد کے کرتگیا نے دہلی میں منعقدہ گلوبل انڈین ینگ سائنٹسٹ ریسرچ اینڈ انوویشن کانفرنس میں حصہ لیا تھا۔اس میں کرتگیا شرما کو ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کرتگیا شرما یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اتر پردیش کے پہلے طالب علم ہیں۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے صرف 15 طلبہ نے حصہ لیا۔
کرتگیا کے بارے میں بتانے والی بات یہ ہے کہ اس کے پاس کوئی بڑی ڈگری نہیں ہے اور وہ دسویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ کرتگیا نے محض 16 سال کی عمر میں ایسی دو ایجادات کی ہیں جس کے لیے انھیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایک تو انہوں نے نابینا افراد کے لیے ایسا جوتا ایجاد کیا، جو چلتے وقت ان کے سامنے کچھ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے اور ٹھوکر کھانے سے روکتا ہے۔