اردو

urdu

ETV Bharat / state

گونڈا: کوٹیدار کی کالابازاری کا انکشاف - کوٹیدار کی کالابازاری پکڑی گئی

اترپردیش کے ضلع گونڈا تحصیل منکا پور کے گاؤں اپادھیا پور گرنٹ میں مقامی سطح کے فوڈ عہدیداروں کی ملی بھگت سے کالابازاری رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کوٹیدار کی کالابازاری پکڑی گئی۔

اترپردیش کے ضلع گونڈا  میں کوٹیدار کی کالابازاری پکڑی گئی
اترپردیش کے ضلع گونڈا میں کوٹیدار کی کالابازاری پکڑی گئی

By

Published : Dec 29, 2019, 4:15 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا تحصیل منکا پور کے گاؤں اپادھیا پور گرنٹ میں کوٹیدار کی کالا بازاری پکری گئی اور پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
بتا دیں کہ گاؤں کا کوٹیدار اور اس کا بیٹا کالا بازاری کے مقصد سے سرکاری راشن اٹھا کر کڈاسن بازار کی طرف جا رہے تھے۔ گاؤں کے کچھ لوگوں کو جب پتہ چلا کہ یہ راشن کالابازاری کے لیے لے جایا جا رہا ہے تو ان سب نے گاؤں مچھلی پور روڈ پر دوڑ کر اس پک اپ کو پکڑا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ موقع پر پہنچ کر ضلع مجسٹریٹ کی اجازت سے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

اترپردیش کے ضلع گونڈا میں کوٹیدار کی کالابازاری پکڑی گئی

کوٹیدار کا بیٹا پھنستے دیکھ پولیس کو کہنے لگا کہ یہ راشن اسکول کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ اور یہ راشن اسکول کا ہے۔ بات میں سچائی نہ ہونے کی وجہ سے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی اے اے کے خلاف 'رنگولی' بنانے پر پانچ خواتین گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details