اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوشامبی: مٹی کے ملبے کے نیچے دب کر دو بچیوں کی موت - پولیس ذرائع نے بتایا

اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سینی علاقے میں جمعرات کو مٹی کا ٹیلہ منہدم ہونے سے اس کے نیچے دب کر دو بچیوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔

کوشامبی: مٹی کے ملبے کے نیچے دب کر دو بچیوں کی موت
کوشامبی: مٹی کے ملبے کے نیچے دب کر دو بچیوں کی موت

By

Published : May 22, 2020, 12:14 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ نگر پنچایت اہوجا کے مڑیا مئی گاؤں باشندہ باجی لال لودی کی 17 سالہ بیٹی سونم اور بیچ کا پورا گاؤں باشندہ رام پرتاپ وشوکرما کی 15 سالہ بیٹی انجلی اپنی دیگر تین سہیلیوں کے ساتھ گاؤں کے باہر واقع تالاب سے پٹائی کے لئے مٹی کی کھدائی کر رہی تھیں۔

اس درمیان اچانک مٹی کا ٹیلہ نما حصہ منہدم ہوگیا اور پانچوں لڑکیاں اس ملبے کے نیچے دب گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ چینخ و پکار سن کر مقامی افراد نے وہاں پہنچ کر ان کو ملبے سے باہر نکالا لیکن تب تک سونم اور انجلی نے دم توڑ دیا تھا دیگر تین زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تو وہیں پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details