اردو

urdu

ETV Bharat / state

بابری مسجد انہدام کیس: جسٹس سریندر کمار یادو کون ہیں؟ - انکے والد کا نام رام کرشن یادو ہے

سی بی آئی کی خصوصی عدالت آج بابری مسجد انہدام کیس کا فیصلہ سنائے گی ۔ جس کی وجہ سے لکھنؤ سمیت پوری ریاست میں حفاظتی انتظامات سخت ہے۔

جسٹس سریندر کمار یادو
جسٹس سریندر کمار یادو

By

Published : Sep 30, 2020, 10:08 AM IST

دارالحکومت لکھنؤ میں اولڈ ہائی کورٹ کی عمارت میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت آج بابری مسجد انہدامی کیس پر 28 سال بعد تاریخی فیصلہ سنائے گی۔

در اصل بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں کارسیکوں کے ذریعہ مسمار کردیا گیا تھا، جس کے بعد یہ کاروائی ایک طویل عدالتی عمل سے گزری۔

اس معاملے میں سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں 994 گواہوں کے نام درج کرائے تھے، لیکن ان میں سے مجموعی طور پر 354 گواہوں کو سی بی آئی کے ذریعہ پیش کیا گیا ہے۔

یہ تاریخی فیصلہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں جسٹس سریندر کمار یادو سنائیں گے ، آئیے جسٹس سریندر کمار سے متعلق کچھ دلچسپ معلومات پر ایک نظر ڈالیں۔

جسٹس کا پورا نام سریندر کمار یادو ہے، انکے والد کا نام رام کرشن یادو ہے، ان کا آبائی وطن اترپردیش کے ضلع جون پور ہے، انہوں نے ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کی ہے، 10/09/2019 میں ڈسٹرکٹ جج (لکھنؤ) کے عہدے سے ریٹائرمنٹ ہوئے، اور اب بابری مسجد انہدام کیس میں بطور خصوصی جج مقرر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details